کم عمراور اناڑی ڈرائیوروں کی بھرمار ،حادثات ہونا معمول بن گئے،متعلقہ حکام نو ٹس لیں ۔

کم عمراور اناڑی ڈرائیوروں کی بھرمار ،حادثات ہونا معمول بن گئے،متعلقہ حکام نو ٹس لیں ۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) کم عمراور اناڑی ڈرائیوروں کی بھرمار ،حادثات ہونا معمول بن گئے ،کئی انسانی زندگیاں لقمہ اجل بن گئیں،ٹریفک حکام نوٹس لے۔تلہ گنگ شہر سمیت گردونواح میں کم عمر اوربغیر لائسنس ڈرائیور وں نے عام شہریوں کی زند گیاں مشکل کر دیں ، اناڑی اور کم عمر ڈرائیور وں کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ۔حال ہی میں تعینا ت ہونے پر ٹریفک سب انسپکٹر سردار عارف نے کم عمر اور غیر لائسنس ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن آ پریشن کا آ غاز کیا ہے لیکن اسکے باوجود تاحال بھی اناڑی ڈرائیو روں کی بھرمار نہ تھم سکی اور حادثات کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ،کم تجربہ ڈرائیوروں کی وجہ سے کئی افرادکی زندگیاں اجڑ گئیں اور کئی اپنے قیمتی عضاءسے بھی محروم ہو چکے ہیں ۔شہریوں نے بتایا ہے کہ ٹریفک حادثات میں کمی لانے کیلئے متعلقہ اداروں کو کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کیخلاف بے رحمانہ آ پر یشن کرنا ہو گا تب جا کر حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی نہ تو اسی طرح شہری حادثات کا شکار ہو تے رہیں گے ۔عوامی حلقوں نے ٹریفک کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کیخلاف فیصلہ کن آ پریشن کیا جا ئے تا کہ حادثات کی تعداد میں حقیقی کمی لائی جا سکے۔