ڈپٹی کمشنر چکوال اور ڈی پی او چکوال کی کلر کہار کھلی کچہری ،سائلین انتظامیہ پر پھٹ پڑے ۔

ڈپٹی کمشنر چکوال اور ڈی پی او چکوال کی کلر کہار کھلی کچہری ،سائلین انتظامیہ پر پھٹ پڑے ۔

کلرکہار( نما ئندہ بول تلہ گنگ)حکومت پنجاب کی ہداےات کے مطابق عوام کو ان کی دہلےز پر انصاف فراہم اور عوامی شکاےات کا فوری ازالہ کرنے کے لئے ضلعی اور تحصےل کی سطح پر ہر جمعہ کو ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کھلی کچہری کا انعقاد کررہے ہےں۔اورتمام صوبائی اور وفاقی محکموں نے اپنے اداروں مےں شکاےات ڈےسک قائم کردئے ہےں ۔گزشتہ روزاس سلسلے مےںکھلی کچہری کا انعقادمےونسپل کمےٹی ہال کلرکہارمےں کےا گےا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر چکوال کےپٹن (ر)عبدالستار عےسانی اورڈی پی او عادل مےمن نے کی ۔اس موقع پر اےم اےن اے محترمہ فوزیہ بہرام اور تمام محکموں کے ضلعی افسران اور ضلع بھر سے آئے درخواست گزاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر چکوال کےپٹن (ر)عبدالستار عےسانی اور ڈی پی او عادل مےمن نے فرداََ فرداََہر محکمہ سے متعلق افراد کے مسائل تسلی سے سنے اور متعلقہ محکموں کو ان کے حل کے لئے فوری اقدامات کرنے کے احکام جاری کئے ۔کھلی کچہری مےںمجموعی طور پر عوام کو گےس فراہمی کے مسائل ،تجاوزات کا خاتمہ،محکمہ مال ،پانی کی کمی،اراضی کے انتقال ،رقبے کی تقسےم ،وراثت کے کےس ،محکمہ پولےس سے متعلق ،قتل ،ڈکےٹی ،فراڈ اور ٹرےفک کے مسائل،صفائی کے مسائل ،محکمہ ہےلتھ اور محکمہ اےجوکےشن سے متعلق شکاےات اور غیر قانونی ہاﺅسنگ اسکیمزکا خاتمہ کی شکایات پےش کی گئیں ۔جن پر ڈپٹی کمشنر چکوال کےپٹن (ر)عبدالستار عےسانی اور ڈی پی او عادل مےمن نے کہا کہ عوام کو درپےش مسائل بلاامتےاز حل کئے جائےں گے ۔انہوں نے سائلےن کو ےقےن دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل ترجےحی بنےادوں پر حل کر کے عوام کو تحفظ فراہم کےا جائے گا ،آخر میں ڈی سی چکوال نے اپنے خطاب میں کہا کہ سائیلین کے تمام مسائل ایک ہفتہ کے اندر حل کئے جائیں گے اور انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا اخلاق بہتر کریں اور اپنے پاس آنے والے سائلین سے اچھے طریقے سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اگر کسی کے خلاف آئندہ بداخلاقی کی شکایت موصول ہوئی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،انہوں نے آنے والے سائلین کے مسائل پیش کرنے کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اجتماعی مسائل پیش کئے ،تجاوزات کے حوالے سے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار محمد فہیم خان کو تین یوم کے اندر نشاندہی کر کے ختم کرنے کی ہدایت کی،اس موقع پر ڈی پی او چکوال عادل میمن نے کہا کہ عوام سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کریں ساتھ ہی اپنے ارد گرد مشکوک افراد اور مشکوک سرگرمیوں پر بھی نظر رکھیںہمارے دروازے ہر کسی کیلئے ہر وقت کھلے ہیں،تمام کاروباری افراد اور مکان مالکان اپنے ملازمین اور کرایہ داروں کی جانچ پڑتال اور رجسٹریشن کیلئے ہر تھانہ میں قائم فرنٹ ڈیسک سے رجوع کریں تاکہ ان کو جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی ہو سکے اور جرائم پر قابو پایا جا سکے یہ اسی وقت ممکن ہے جب عوام ہمارا ساتھ بھرپور تعاون کریں گے انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات فروشوں ،قبضہ مافیا اور شر پسند عناصر کی بروقت اطلاع اپنے مقامی تھانہ یا مجھے دیں تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جا سکے،کھلی کچہری میں تمام محکموں کے افراد نے شرکت کی۔