رکن پنجاب اسمبلی سردار آفتاب اکبر کے خلاف نااہلی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے مسترد کر دی ۔

رکن پنجاب اسمبلی سردار آفتاب اکبر کے خلاف نااہلی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے مسترد کر دی ۔

چکوال ( نما ئندہ بول تلہ گنگ)پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی سردار آفتاب اکبر کے خلاف نااہلی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے مسترد کر دی ۔ عام انتخابات میں سردار آفتاب اکبر کے مقابلے میں شکست کھانے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار کرنل مشتاق اعوان نے رٹ دائر کی تھی کہ سردار آفتاب اکبر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے اور سپریم کورٹ سے بھی ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے مگر اس کے باوجود انہوں نے الیکشن میں حصہ لیا ، سردار آفتاب اکبر کی طرف سے محمد تیمور ایڈووکیٹ اور واجد مغل ایڈووکیٹ نے پیروی کی ۔ جسٹس وقاص رﺅف مرزا نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کرنل مشتاق اعوان کی درخواست مسترد کر دی ۔