رم جھم سے سردی میں اضافہ،بجلی اور گیس نے بھی صارفین سے منہ موڑ لیا ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔

رم جھم سے سردی میں اضافہ،بجلی اور گیس نے بھی صارفین سے منہ موڑ لیا ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) تلہ گنگ ولاوہ کے گردونواح میںموسم سرماکی رم جھم نے سردی میں اضافہ کر دیا ،بجلی کی لمبی لمبی چھٹیاں، گیس نے بھی منہ موڑ لیا ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا ۔گزشتہ دو روز سے جاری تلہ گنگ وگردونواح میں شدید بارش کی وجہ سے جہاں سردی میں اضافہ ہوا وہا ں ہی بجلی اور گیس کی طویل بند ش نے شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کر دیں ۔علاقہ مکینوں نے بتایا ہے بجلی کی طویل بندش سے گھروں میں پانی نایاب اور یو پی ایس بھی جواب دے گئے اور گیس نہ ہونے سے گھر میں کھانا پکانے میں بھی دشواری کا سامنا ہے ،بجلی نہ ہونے سے جنریٹر اورسوئی گیس کے بدلے ہمیں مجبوری ایل پی جی گیس استعما ل کرنا پڑ رہی ہے ۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ بارش کا ایک قطرہ زمین پر گرے تو بجلی اور گیس بند ہو جاتی ہے جس سے ہمیں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔علاقہ مکینوں نے وزیر اعظم پا کستان سے اپیل کی ہے کہ ہمیں گیس اور بجلی کی بندش سے نجات دلوائیں تا کہ ہم بھی عام شہری کی طرح زند گی بسر کر سکیں ۔