ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس کا تجاوزات کیخلاف آ پر یشن شروع ،سامان ضبط اور بھاری جرمانہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس کا تجاوزات کیخلاف آ پر یشن شروع ،سامان ضبط اور بھاری جرمانہ کیا۔

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ ) ڈپٹی کمشنر چکوال عبد الستار عیسانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس نے تجاوزات مافیا کیخلاف آ پر یشن شروع کر دیا ، ریڑھیاں اور فٹ پاتھ پر پڑا سامان ضبط اور بھاری جرمانے،تجاوزات مافیا کو کوئی معافی نہیں ملے گی ،اے سی تلہ گنگ ۔بروز جمعرات کو اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس نے چیف آ فیسر حاجی صدیق ،حافظ توقیر سمیت ٹریفک پولیس کے ہمراہ تلہ گنگ کچہری موڑ سے صدیق آ باد چوک تک تجاوزات کیخلاف آ پر یشن کیا اور افسران کی دفتر سے باہر نکلنے کی خبر ریڑھی بانوں اور بااثر تجاوزات مافیا کے کانوں تک پہنچی تو بازار میں ہلچل مچ گئی اور سامان کو سمیٹنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں لیکن تجاوزات مکاﺅ ٹیم نے وقت نہیں دیا ۔مین روڈ پر تمام رکاوٹیں ہٹا دیں گئیں اور فٹ پاتھ پر پڑا سامان بھی ضبط کر لیا گیا اور جرمانے بھی کیے گئے۔اسموقع پر اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس نے بتایا کہ تجاوزات سے نجات دلوانے کی کاروائیاں اب روکے گئی نہیںاب تجاوزا ت کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔ میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کی ٹیم اب روزانہ کی بنیاد پر مین روڈ اور فٹ پاتھ پر تمام رکاوٹوں کو ختم کر ے اگر کسی نے بھی احکامات کی دھجیاں اڑانے کی کوشش کی تو اسکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔