پی پی چوبیس کا حقیقی مسیحا شہریار اعوان ہی ہے مخالفین آ ج بھی سابق ایم پی اے کے منصوبوںسے خائف ہیں ۔ملک جاوید لاوہ

پی پی چوبیس کا حقیقی مسیحا شہریار اعوان ہی ہے مخالفین آ ج بھی سابق ایم پی اے کے منصوبوںسے خائف ہیں ۔ملک جاوید لاوہ

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) وائس چیئر مین ملک جاوید احمدلاوہ نے ایک بیان میں کہا کہ شہریار اعوان کے نو ماہ کا دور اقتدار پی پی چوبیس کی محرومیوں کے بھرپور ازالے اور بے پناہ خوشیاں لایا، پی پی چوبیس کے کونے کونے میں محرومیوں کے خاتمے کیلئے بے پناہ ترقیاتی کام ہوئے اور مخالفین شہریار اعوان کے منصوبوں سے خائف ہو کر اب انکے بجلی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈال کر عوام دشمنی کی مثالیں قائم کر رہے ہیں ۔وائس چیئر مین نے مزید کہا کہ شہریار اعوان نے نو ماہ میں ڈیڑھ ارب کے ترقیا تی منصوبوں کی منظوری کروائی اور اپنے چاچو ملک ظہور انور مرحوم کی نما ئندگی کے دوران انہو ں نے چار ارب کے منصوبے منظور کرائے جو کئی منصوبے تو پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں اور کئی منصوبوں پر زور وشور سے کام جاری ہے اور آ ج شہریار اعوان کے منصوبوں کی تعریفیں مخالفین بھی کر رہے ہیں ۔