سردار غلا م عباس ضلع چکوال کا مسیحا ،دور اقتدار میں ترقیا تی کاموں کے جال بچھا ئے ہیں۔چیئر مین ملک سجاد حیدر تھوہا

سردار غلا م عباس ضلع چکوال کا مسیحا ،دور اقتدار میں ترقیا تی کاموں کے جال بچھا ئے ہیں۔چیئر مین ملک سجاد حیدر تھوہا

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ضرور کامیاب ہو گی اور ن لیگ نے دور اقتدار میں عوام کے پیسہ کابے دریغ استعمال کیاہے اور تمام اداروں کو تہس نہس کیا۔ان خیالا ت کا اظہار چیئر مین ملک سجاد حیدر تھوہا ڈھوک پٹھان دعوت ولیمہ کے موقع پر ارشد کو ٹگلہ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ملک سجاد حیدر تھوہا نے مزید کہا کہ تھوہا محرم خان میں ملک ممتاز حیدر کی وساطت سے سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نے ریکار ڈ ترقیا تی کام کروائے ہیں اور تھوہا کی ڈھوک ڈھوک گھر گھر تک بجلی ،سڑکیں ،صحت ،تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات پہنچائی ہیں اور آ ج بھی ہم تھوہا محرم خان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔چیئر مین سجاد حیدر تھوہا نے مزید کہا کہ تھوہا محرم خان کیلئے انشااللہ بڑا پیکچ لائیں گے جس سے تھوہا کی محرومیوں کا بھرپور ازالہ ہو گا اور انشا اللہ ہم پسماندگی کو ختم کرنے میں ضرور کامیاب ہو ں گے ۔