کوٹشمس سپر لیگ کا انعقاد ،کو ٹشمس کی ٹیم نے کو ٹقاضی کو شکست دےدی ،نقد انعام اور ٹرافی سے نوازا گیا ۔

کوٹشمس سپر لیگ کا انعقاد ،کو ٹشمس کی ٹیم نے کو ٹقاضی کو شکست دےدی ،نقد انعام اور ٹرافی سے نوازا گیا ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) کو ٹشمس سپر لیگ کا انعقاد کیا گیا جسمیں 16ٹیموں نے حصہ لیا کو ٹشمس کی ٹیم نے سپرلیگ جیت لی ،نقد انعام اور ٹرافی دی گئی۔دوسراسپر لیگ کوٹشمس ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جسکے فائنل میں کو ٹقاضی اور کو ٹشمس کی ٹیموں کا ہوا ،کوٹشمس کی ٹیم نے مقررہ 6اورز میں مخالفین ٹیم کو 85رنز کا ہدف کیا جو کو ٹقاضی کی ٹیم 30رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔سپرلیگ جیتنے والی ٹیم کو چار ہزار نقد اور ٹرافی دی گئی جبکہ کو ٹقاضی کی ٹیم کو دو ہزار نقد اور ٹرفیدی گئی ،فائنل میچ کے مہمان خصوصی کونسلر ملک ممبریز خان کو ٹقاضی تھے انہو ں نے خطاب کے دوران کہا کہ سپرلیگ کا انعقاد کرنے والے نوجوانوں کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو کام حکومت نے کرنا تھا وہ یہ نوجوان کر رہے ہیں جو مبارک باد کے مستحق ہیں ۔مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد دی ۔