ڈی ایس پی ملک عبدالر حمن اور ایس ایچ او محمد افضل کی دبنگ کاروائیاں ،قاتلوں کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ۔

ڈی ایس پی ملک عبدالر حمن اور ایس ایچ او محمد افضل کی دبنگ کاروائیاں ،قاتلوں کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) ڈی ایس پی تلہ گنگ اور ایس ایچ او صدر کی کامیابی کاروائی ،چار ماہ سے پولیس کو مطلوب قاتلوں کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا،آ لہ قتل بر آ مد ملزم جیل روانہ ،کوئی مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ،مشتر کہ بیان ۔ چار ماہ قبل غلام فرید ساکن سگھر کو موگلہ ویرانی جگہ پر لے جا کرنامعلوم قاتلوں نے بیدردی سے قتل کر کے موقع سے فرار ہو گئے تھے اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی ۔ڈی پی او چکوال نے ڈی ایس پی ملک عبد الر حمن کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدر ملک محمد افضل اور سب انسپکٹر احمد نوازکی ٹیم تشکیل دی جس پر ٹیم نے دن رات ایک کر کے قاتل اظہر الحق ساکن موگلہ اور شوکت مسیح ساکن راولپنڈی کو ڈراما ئی انداز میں گرفتار کر کے دوران تفتیش ملزمان سے آ لے قتل بر آ مد کر لیا ۔ڈی ایس پی ملک عبد الر حمن نے بتایا کہ کوئی ملزم پولیس کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ۔ایس ایچ او صدر محمد افضل نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصروں کی گرفتاری میری اولین ترجیح ہے کوئی مجرم ہماری گرفت سے نہیں بچ سکتا ۔واضح رہے کہ چاہ ماہ قبل غلام فرید ساکن سگھر کو اظہر الحق ساکن موگلہ اور شوکت مسیح ساکن راولپنڈی نے بکنک کا لالچ دیکر موگلہ ویرانی جگہ پرلیکر سوزوکی چھننے کی کوشش کی جس پر غلام فرید نے مزحمت کی جس پر اظہر الحق اور شوکت مسیح نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نیتجے میں غلام فرید موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا اور قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔