روڈ مرمت میں حصہ لینے والے تمام افراد کا مشکور ہو ں ۔چیئر مین ملک اسد کو ٹگلہ

روڈ مرمت میں حصہ لینے والے تمام افراد کا مشکور ہو ں ۔چیئر مین ملک اسد کو ٹگلہ

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) چیئر مین ملک اسد کو ٹگلہ نے وہ کام کر دیکھا یاجو آ ج تک کوئی نہیں کر سکا ،اپنی مددآ پ کے تحت موڑسے چکی شاہ جی تک روڈ کی مرمت کا آ غاز زور وشور سے جاری ،اہل علاقہ کا خراج تحسین ۔مو ڑ سے لیکر چکی شاہ جی تک روڈ مرمت نہ ہونے کی وجہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی تھی اور حکومتی فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے روڈ کی مرمت نہیں کی جا رہی تھی اور جگہ جگہ کھڈوں سے مسافروں اور گاڑی مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ، چیئر مین ملک اسد کو ٹگلہ نے مخیر حضرات کے تعاون سے روڈ کی مرمت کی ٹھان لی اور کام کا آ غاز کروا دیا اوراپنی مد د آ پ کے تحت زور وشور سے جاری ہے ۔چیئر مین ملک اسد کو ٹگلہ نے بتایا کہ روڈ مرمت میں جن حضرات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا میں انکا مشکور ہو ں اور اگر مخیر حضرات کا تعاون نہ ہو تا تو ہم اس منصوبے کو مکمل نہیں کر سکتے تھے اور اب انشا اللہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہیں کر نا پڑے گا ۔چیئر مین ملک اسد کو ٹگلہ کامزید کہنا تھا کہ جلد یو نین کونسل کو ٹگلہ کیلئے فنڈز منظور ہوں گے جسمیں سڑکیں ،بجلی ،گلیاں ونالیاں سمیت دیگر بنیادی کام شامل ہیں انکے علاوہ سوئی گیس منصوبہ بھی پائپ لائن میں ہیں وہ بھی کوٹگلہ کی عوام کو جلد خوشخبری ملے گی ۔