جرائم پیشہ عناصروں کا خاتمہ ہمارا مشن ہے ،کوئی مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ۔ایس ایچ او سٹی راجہ زوہیب

جرائم پیشہ عناصروں کا خاتمہ ہمارا مشن ہے ،کوئی مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ۔ایس ایچ او سٹی راجہ زوہیب

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ)سود خوروں کی نشاندہی کریں کاروائی ہم کریں گے ،جرم کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئے گا ۔ان خیالا ت کا اظہار ایس ایچ او سٹی راجہ زوہیب نے میڈیا بیان میں کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ تھا نہ سٹی کی حدود میں جرائم کے خاتمے کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے اور میری ٹیم اپنی جان کی پروا کیے بغیر عوام کے تحفظ کیلئے ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہے تا کہ شہریوں کے جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے ۔ایس ایچ او راجہ زوہیب نے مزید کہا کہ تھا نہ سٹی کی حدود میں اگر کوئی سود خور شہریوںسے رقم بٹور رہا ہے تو فورا ہم سے رابطہ کریں اسکے خلاف کاروائی کریں گے ،پولیس نے سود خوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا ہے ،عوام اور صحافی برادری بھی اس سود خوری میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں تا کہ ہم انکو عبرت ناک سزا دلواکر اس تلہ گنگ شہر کو سود خوروں سے پاک کروانے میں کامیاب ہو سکیں ۔