تھوہا محرم خان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے پہلے بھی اہم کردار ادا کیا اب بھی کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھوہا

تھوہا محرم خان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے پہلے بھی اہم کردار ادا کیا اب بھی کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھوہا

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس ضلع چکوال کا قیمتی اثاثہ ہیں انکی جلد صحت یابی کیلئے ہم دعا گو ہیں ،موجودہ حکومت عوامی مشکلات حل کرنے میں ضرور کامیاب ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھوہا نے ارشد کو ٹگلہ سے گفتگو کے دوران کیا اسموقع پر ڈاکٹر نثار احمد ملک سمیت علاقے کی نمایاں شخصیات موجود تھیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ضلع چکوال میں سردار غلام عباس کے چاہنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے انہو ں نے ضلع ناظمی کے دورا قتدار میں ضلع چکوال کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی اور آ ج بھی حلقے میں انکا نام عزت واحترام کیساتھ لیا جا تا ہے ۔سردار غلام عباس ہمارے قائد ہیں اورانکی صحت یابی کیلئے ضلع چکوال میں دعائیں مانگی جا رہی ہیں ۔ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھوہا نے مزید کہا کہ تھوہا محرم خان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے پہلے بھی ترقیاتی کاموں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اس بار بھی تھوہا کی محرومیوں کے ازالے کیلئے بھرپور رول ادا کر رہے ہیں ۔بجلی ،سڑکوں سمیت دیگر ترقیا تی کام پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں اور یہ مشن جاری وساری رہے گا ۔