بول تلہ گنگ ڈاٹ کام مقبول ترین نیو ز ویب سائٹ،ایک سو سے زائد ممالک میں قارئین،روزانہ کے قارئین کی تعداد پانچ ہزار سے زائد

بول تلہ گنگ ڈاٹ کام مقبول ترین نیو ز ویب سائٹ،ایک سو سے زائد ممالک میں قارئین،روزانہ کے قارئین کی تعداد پانچ ہزار سے زائد

تلہ گنگ (خصوصی رپورٹ) تلہ گنگ کی خبروں کی سب سے بڑی ویب سائیٹ بول تلہ گنگ ڈاٹ کام دنیا بھر کی اربوں ویب سائیٹس میں سے سب سے زیادہ دیکھے جانے کے اعتبار سے الیگزاکی رپورٹ کے مطابق1,966,508ویں نمبر پرہے،اس مختصر سے عرصے میں 19لاکھ پر پہنچ جانا ویب سائیٹ کی مقبولیت کی دلیل ہے۔تلہ گنگ بھر کی خبروں کو اندرون و بیرون ملک تلہ گنگیوں تک پہنچانے کے لئے تلہ گنگ کی اردو نیوز ویب سائیٹwwwboltalagang.comماہ نومبر میں ایک سو سے زائد ممالک میں دیکھی گئی۔جنوری2018 سے لے کر ماہ نومبر2018 تک ستر لاکھ سے زائد ویب سائٹ کے ہٹس ہیں۔بول تلہ گنگ کے روزانہ کے قارئین کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہے۔اور ایک سو سے زائد ممالک میں قارئین ہیں۔سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ممالک میں پاکستان پہلے،سعودی عرب دوسرے ،امریکہ تیسرے ،برطانیہ چوتھے اورعرب امارات پانچویں نمبرپرہے جبکہ دیگر ممالک جن میں بول تلہ گنگ ڈاٹ کام دیکھی گئی بحرین،کویت،جرمنی،کینیڈا،روس،اٹلی،ساوتھکوریا،فرانس،قطر،عمان،ملائیشیا،آسٹریلیا،بحرین،ہانگکانگ،ناروے،،ڈنمارک،عمان،کینیڈاودیگر شامل ہیں۔ 28مئی 2015سے آغاز کرنے والی ویب سائیٹ نے تلہ گنگ کے تمام علاقوں کو نمائندگی دینے کی بناءپراندرون و بیرون ملک تلہ گنگیوں میں ایک مقام حاصل کر لیا ہے اس مختصر سے عر صے میں اندرون و بیرون ملک مقیم قارئین کی جانب سے ایڈیٹر بول تلہ گنگ ڈاٹ کام کو بذریعہ ای میل،ٹیلی فون کالز،ایس ایم ایس مبارکباد کے پیغام بھی وصول ہوتے رہے۔صرف ماہ نومبرمیں بول تلہ گنگ کے ہٹس کی تعداد سات لاکھ سے زائد ہے۔