تلہ گنگ ولاوہ کیلئے حکمران تاحال ایک پائی بھی منظور نہیں کروا سکے ،شہریار اعوان پی پی چوبیس کے مسیحا ہیں۔ملک نصیر کو ٹشیرا

تلہ گنگ ولاوہ کیلئے حکمران تاحال ایک پائی بھی منظور نہیں کروا سکے ،شہریار اعوان پی پی چوبیس کے مسیحا ہیں۔ملک نصیر کو ٹشیرا

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) سیاسی وسماجی شخصیت ملک نصیر کوٹشیرا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہریار اعوان نے نوماہ کے دور اقتدار میں پی پی چوبیس کی محرومیوں کا بھرپور ازالہ کر کے مخالفین کے خوابوں کا چکنا چور کر دیا ہے اور آ ج مخالفین مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں جو انکا خواب پورا نہیں ہو گا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ حکمران حلقے کیلئے کوئی منصوبہ تو لا نہیں سکے بس شہریار اعوان کے منصوبوں کو کیش کروانے کے حربوں میں لگے ہو ئے ہیں لیکن یہ خواب انکا پورا کبھی بھی نہیں ہو گا کیو نکہ حلقے کی عوام جانتی ہے کہ پی پی چوبیس کیلئے شہریار اعوان نے ڈیڑھ ارب کا پیکج دیا تھا جسکے ترقیا تی کام جاری ہیں ۔ملک نصیر کوٹشیرا کامزید کہنا تھا کہ ق لیگ والوں کے پاس میونسپل کمیٹی تلہ گنگ اور لاوہ کی کمان عرصہ دو سال سے ہے لیکن وہ تلہ گنگ ولاوہ کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ نہیں کر سکے اور پہلے سے بھی حالت بدتر ہو چکی ہے ،حلقے میں آ ج جو بھی ترقیا تی کام ہو رہے ہیں چاہیے وہ گیس کے ہو ں یا بجلی وہ مسلم لیگ ن کے فنڈز سے ہو رہے ہیں کوئی خیام خیالی میں نہ رہے کہ یہ کارنامہ موجودہ حکومت کا ہے ہم اپنے منصوبوں کا دفاع کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔