ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی کا سٹی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ،طبی سہولیات کا معائنہ ۔

ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی کا سٹی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ،طبی سہولیات کا معائنہ ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی کا سٹی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ،مریضوں سے طبی سہولیات کے بار ے تفصیلا ت لیں ،انکے ہمراہ مقامی افسران بھی موجود تھے ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کے انڈور ،جنرل سرجری ،گائنی اور اوپی ڈی مریضوں کا ریکاڈ چیک کیا جس پرانہو ں نے اطمینان کا اظہار کیا اور صفا ئی کا بھی تفصیلی معائنہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبد الستارکو ڈی ایم ایس ڈاکٹر علی حسنین نقوی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے بارے مزید بہتری کیلئے تجویز دیں جس پر انہو ں نے جلد ملاقات کا کہا ،ڈپٹی کمشنر چکوال عبد الستار نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیر امیڈ یکل اسٹاف کی کارکر دگی پر اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ مریضوں کی بہتر ی کیلئے مزید کام کیا جا ئے ،دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا فرض ہے اور مریضوں کو درپیش مسائل کو مستقل طور پر حل کیا جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر چکوال نے ایم ایس ڈاکٹر طاہر زمان نیازی کو ہدایت کی کہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈ یکل اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں اور ہسپتال میں آ نے والے مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی نہ برتی جا ئے اور ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی کو ایم ایس اور ڈی ایم ایس کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال انشا اللہ ضلع چکوال کے بہترین ہسپتال ہے اور رہے گا اور آ پکی توقعات پر ہم پورے اتریں گے ۔