پرائس کمیٹی کا اجلاس منعقد ،ڈپٹی کمشنر نے اشیاءمیں ملاوٹ کرنے والے افراد کیخلاف ایکشن کرنے کی ہدایا ت کر دیں۔

پرائس کمیٹی کا اجلاس منعقد ،ڈپٹی کمشنر نے اشیاءمیں ملاوٹ کرنے والے افراد کیخلاف ایکشن کرنے کی ہدایا ت کر دیں۔

چکوال( نما ئندہ بول تلہ گنگ)ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی کنٹرول کمیٹی کا اجلاس آج کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبداستار عیسانی کے زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی ،اے ڈی سی آر،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی او انڈسٹریز،صدر انجمن تاجران،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی و ممبران ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے شرکت کی ۔اجلاس میں اشےائے خور و نوش کے ریٹ متفقہ طور پر مقرر کیے گئے ان میں آٹا اور گھی کے ریٹ گورنمنٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق طے ہونگے جبکہ چاول سپر کرنل نےا 115روپے اور پرانا135روپے ،دال مسور موٹی 80روپےاور باریک 90 روپے ۔دال چنا موٹی 112باریک105روپے ،دال ماش دھلی ہوئی 100روپے ،دال مونگ 105روپے ،سفید چنا باریک 130موٹا 100روپے،بیسن115روپے،سرخ مرچ340روپے،مٹن650بیف300روپے،دودھ70 روپے,دہی80روپے،نان10روپے,روٹی8روپے 100گرام،چینی ہول سیل بمع 3روپے کے حساب سے فی کلو گرام کے ھساب سے مقرر ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو اشےاءکی کوالٹی ریٹ او ر اوزان چیک کرنے کی ہداےت کی اور کہا کہ چیزوں میں ملاوٹ اور کم ناپ تول کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔صارفین کی شکاےت پر ایکشن لیتے ہوئے انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہداےت کی کہ وہ فوڈاتھارٹی کے ہمراہ اشےاءخور و نوش کی کوالٹی چیک کریں اور سیمپلنگ کرکے انہیں رپورٹ پیش کریںاور ہر دوکان پر ریٹ لسٹوں کو نماےاں جگہ پر آویزاں کیا جائے ۔انہوں نے سختی سے کہا کہ اگر کوئی شخص ملاوٹ ےا کم ناپ تول میں ملوث پاےا گےا ےا غیر معےاری کوشت فروخت کرتا ہوا پاےا گےا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بحوالہ پولیس کیا جائے گا ۔