غریب اور نادار افراد کو مقام دلوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا ۔سابق ضلع نا ظم سردار غلام عباس

غریب اور نادار افراد کو مقام دلوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا ۔سابق ضلع نا ظم سردار غلام عباس

تلہ گنگ(نما ئندہ بول تلہ گنگ) انجمن بہبودی مریضاں رجسٹرڈ تلہ گنگ کی گذشتہ دوسالوں سے شاندار کارکردگی‘غریب نادار اور مستحق افراد کی اپنی مدد آپ کے تحت مدد کا سلسلہ جاری،گزشتہ روزمعروف سماجی تنظیم انجمن بہبودی مریضاں کے زیر انتظام ”سٹی میرج ہال“ میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ایک یادگار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں 48افراد کو ویل چیئر،14افراد کو ہیرنگ ایڈ،8بچوں کو عینک،پانچ افراد کوو ائٹ سٹک دو افراد کو بیڈ اور تین افراد کو واکر ز دی گئیں۔تقریب کا آغاز یاسر ابراہیم نے تلاوت قران پاک سے کیا۔ بعد ازاں حسن زادہ نے نعت پیش کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک ندیم نے سر انجام دئےے جبکہ سپیشل سکول تلہ گنگ کے بچوں نے ویل کم آئٹم اور ٹیبلو پیش کیا۔عوامی سماجی حلقوں نے تنظیم کے صدر شیخ عبدالعزیز سمیت جملہ عہدیداران و ممبران کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔اس تقریب میں سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس،برگیڈئیر (ر)امجد ملک،ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفئیر چکوال راجہ تنویر صفدر،کوثر حسین بلال،محمد سلیم اختر،الحاج طلحہ زبیر،ڈاکٹر عبدالرزاق،ڈاکٹر طاہر زمان نیازی،یاسر اعوان دندہ،حافظ صابر ایوب،ملک ارشد ملکوال،حاجی ملک عبدالقیوم،ملک خالد ٹہی،ملک ضمیر اعوان اور ڈاکٹر حمیداللہ ملک سمیت صحافیوں معززین شہر عوامی سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر سردار غلام عباس اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں دکھی انسانوں کی خدمت کا انجمن بہودی مریضاں تلہ گنگ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایاکہ وہ بھی انجمن کے ساتھ ملکراپنا کردار ادا کریں گے تاکہ غریب اور نادار افراد کو انکا جائزمقام دیا جائے اس موقع پر متعدد مخیر حضرات نے مالی تعاون کا اعلان کیا۔قبل ازیں میڈم اثناءحسین اعوان میڈیکل سوشل ویلفئیر آفیسر نے تنظیم کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی سے شرکاءکو اگاہ کیا۔اس تقریب میں دیگرجن افراد نے شرکت کی ان میں حاجی اعجاز کوٹ سارنگ،حاجی جمیل اختر،سینئر ہیڈ ماسٹر ملک ارشد حسین،ہیڈ ماسٹر (ر) حاجی ملک عبدالقیوم،حاجی اولیاءخان،حاجی محمد شفیق کونسلر،غلام احمد کونسلر،ملک شیر افضل باٹا کونسلر،مسعود احمد منگیال،ڈاکٹر علی حسنین نقوی،ملک رفعت حیات،چوہدری غلام ربانی،قاضی عبدالقادر،محسن قیوم شیخ،شیخ محمد فاروق،عبدالرحمن شاد، محمد افضل اعوان،شیخ تنویر احمد،میڈم نگہت،میڈم ثمینہ کبیر،نازیہ رسول اور گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول تلہ گنگ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔جبکہ پروگرام کو آرگنائز کرنے میںصدر انجمن شیخ عزیز احمد ،شیخ عبدالمجید،صابر حسین اگرال،فیاض احمد گاڑا،ارشد اعوان،اے بی فاروقی،چوہدری محمد عارف ،حاجی ظفر اقبال اکوال،عبدالخالق ،ڈاکٹر بشیر مرجانوی،حظیفہ قاضی،قاضی حفیظ علی،سہیل نور پراچہ،ملک غلام عباس جھابری،ڈاکٹر مظہر حسین اور ملک ندیم ملکوال شامل تھے۔جبکہ انجمن بہبود مریضاں کے علاوہ جناح ویلفئیر سوسائٹی ملکوال،سوشل ویلفئیر کونسل ملتان خورد،تحصیل سوشل ویلفئیر کونسل تلہ گنگ،تراڈو تلہ گنگ،تراڈو اکوال،الفلاح فاﺅنڈیشن جھاٹلہ ،رورل پبلک ویلفئیر بھلومار،سوشل ویلفئیر کونسل تلہ گنگ،شعور ویلفئیر نکہ کہوٹ،تنظیم ویلفئیر ڈھرنال،سوشل ویلفئیر کونسل کوٹ سارنگ اور فکس اٹ تلہ گنگ کے نمائندگان نے شرکت کی۔عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں نے انجمن کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔جبکہ سٹی میرج ہال کی انتظامیہ کی جانب سے فری سروس فراہم کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا گیا۔تقریب سے سردار غلام عباس ،راجہ تنویر صفدر ،میڈم اشنیٰ اعوان اور دیگر کا خطاب۔ آخر میں صدر تحصیل ویلفئیر کونسل قاضی حفیظ علی ڈھرنال نے دعا کرائی۔