حلقہ این اے 65کی عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ،کام پہلے سے بھی زیادہ کروائیں گے ۔چوہدری پرویز الہی کی اسد کو ٹگلہ کو یقین دہانی

حلقہ این اے 65کی عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ،کام پہلے سے بھی زیادہ کروائیں گے ۔چوہدری پرویز الہی کی اسد کو ٹگلہ کو یقین دہانی

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے ضلع چکوال ق لیگ کے صدر ملک اسد کو ٹگلہ کی ملاقات ،حلقہ کی پسماندگی اور ق لیگ سے عوام کی امیدوں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔اسموقع پر صوبا ئی وزیر حافظ عماریاسر اور ایم این اے مونس الہی بھی موجود تھے ۔ضلعی صدو چیئر مین ملک اسد کو ٹگلہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو حلقہ این اے 65کے بنیادی مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ عوام نے عام اور ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ق کابڑھ چڑھ کر ساتھ دیاہے جسکا ازالہ ہم نے ہر قیمت پرکرنا ہے ،ضلع چکوال کی موجودہ سیاسی صورتحال بھی زیر باعث رہی ۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے ضلعی صدر ملک اسد کو ٹگلہ کو یقین دلایا کہ حلقہ این اے 65کی عوام کو انشا اللہ مایوس نہیں کریں گے جو ہم نے پہلے دور اقتدار میں ضلع چکوال میں ترقیا تی کام کروائے تھے اب اس سے بھی زیادہ کروائیں گے ۔حلقے این اے 65کے کونے کونے تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے یہی مسلم لیگ ق کا منشور ہے ۔