ق لیگ خود تو کچھ لا نہیں سکتی بس ن لیگ کے منصوبوں پر سیاست چمکا رہی ہے ۔شہریار اعوان

ق لیگ خود تو کچھ لا نہیں سکتی بس ن لیگ کے منصوبوں پر سیاست چمکا رہی ہے ۔شہریار اعوان

تلہ گنگ (بلال صابر سے)ق لیگ والے میرے بجلی کے منصوبوں کی تہس نہس کر رہے ہیں خود تو کچھ لا نہیں سکے میرے ہی بجلی منصوبوں پر سیاست چمکا رہے ہیں ،جہاں پول کھڑے ہو گئے ہیں ان میں تاریں نہیں ڈالی دی جا رہی ہیں، عوام کو حکم دئیے جا رہے ہیں کہ جو ق لیگ والوں سے پرچی لائے گا اسی کی بجلی لگے گئی ۔ان خیالا ت کا اظہار سابق رکن صوبا ئی اسمبلی شہریار اعوان نے بول تلہ گنگ کے چیف ایڈیٹر سے بات چیت کے دوران کی ۔انہو ں نے کہا کہ پی پی چوبیس کیلئے بجلی کی مد میں 55کروڑ کے فنڈز منظور کروائے تھے ، کو نے کونے میں بلا تفریق بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا اور بجلی کے منصوبوں پر زور وشور سے کام جاری تھا کہ ق لیگ والوں نے اقتدار میں آ تے ہی مسلم لیگ ن کے شروع کیے گئے منصوبوں کو کیش کروانے کیلئے ان میں رکاٹیں پیدا کرنا شروع کر دی ہیں اور میرٹ پر کام کرنے والے واپڈا افسران کے تبادلے بھی کیے گئے اور اب واپڈا والوں پر پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ بجلی کے منظور کرائے گئے منصوبے ہماری مرضی کےمطابق لگائیں جائیں اور اپنے افراد کو نوازنے کی بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں ۔شہریار اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کئی سکیموں کے بجلی پول کھڑے ہو چکے ہیں لیکن ان میں تاریں نہیں ڈالنے دی جا رہی ہیں کیو نکہ وہاں کے افراد ق لیگ والوں کے گھر پر دستک نہیں دینا چاہتے انکی سکیموں کو خواہ مخواہ لیٹ کیا جا رہا ہے اور واضح حکم سنائے دئیے جا رہے ہیں کہ بجلی لگوانی ہے تو حکمرانوں سے کال کروائے نہ تو اسی طرح پول ہی کھڑے رہیں گے جسکی ہم پر زور مذمت کر تے ہیں ۔شہریار اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ق لیگ والے گھٹیا حرکتوں سے باز آ جائیں اور ہمیں کوئی اور قدم اٹھانے پر مجبور نہ کریں ،پی پی چوبیس کی عوام کو اپنا حق دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔