فیڈر کی اپ گریڈیشن سے کم وولٹیج والا معاملہ مستقل طور پر حل ہو جا ئے گا ،خادم تلہ گنگ کو خراج تحسین ۔علاقہ مکین

فیڈر کی اپ گریڈیشن سے کم وولٹیج والا معاملہ مستقل طور پر حل ہو جا ئے گا ،خادم تلہ گنگ کو خراج تحسین ۔علاقہ مکین

تلہ گنگ (نما ئند ہ بول تلہ گنگ) خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان کی محنتیں رنگ لے آ ئیں ،بلال آ باد فیڈر کی اپ گریڈیشن کیلئے سامان آ نا شروع ،اہلیان تلہ گنگ کا خراج تحسین ۔بلال آ باد فیڈر اوورلوڈ ہو نے کی وجہ سے آ ئے روز کم وولیٹج سے صارفین کو شدید مشکلات در پیش تھیں اور کئی لوگوں کی قیمتی اشیاءجل کر راکھ ہو جا تی تھی جس پر ملک فلک شیر اعوان نے تگو و دو کر کے شہریار اعوان کیساتھ ملکر بلال آ باد فیڈر کی اپ گریڈ یشن کیلئے دو کروڑ 95لاکھ کے فنڈز منظور کروائے جس پر کام کا آ غاز کر دیا گیا ۔بلال آ باد فیڈر اپ گریڈیشن کے بعد کم وولٹیج والا مسلہ مستقل طور پر حل ہو جا ئے گا اور جو صارفین کی کم وولٹیج کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہوتا تھا اس سے نجات مل جائے گی ۔ خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان نے بتایا کہ پہلے بھی حلقے کی عوام کی خدمت کرتا آ رہا ہوں اور آ ئندہ بھی جو کچھ مجھ سے ہو سکا ضرور کروں گا ،ہمیشہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھا اور اللہ تعالی نے کامیابی سے ہمکنار کروایا ہے ۔