پوری قوم ایمانی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام سے عید میلاد النبی منائے ۔مولانا صابر ایوب نقشبندی

پوری قوم ایمانی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام سے عید میلاد النبی منائے ۔مولانا صابر ایوب نقشبندی

تلہ گنگ(نما ئندہ بول تلہ گنگ) مولانا صابر ایوب نقشبندی نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام عالم میں سب سے بڑی ہستی رسول اللہ ﷺکی ہے ۔آپ ﷺ کے مقام مرتبہ کے پیش نظر پوری کائنات کو آپ ﷺ کے جشن میلاد کی خوشی میں شریک ہونا چاہیے اس لیے کہ رسول اللہ ﷺ ساری کائنات کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ محفل میلاد ﷺ جس گھر میں ہو سال بھر اس گھر میں برکتیں رہتی ہیں اور نیک مرادیں پوری ہوتی ہیں ۔ذکر مصطفی ﷺ کسی دلیل کا محتاج نہیں ہے ۔تمام مسلمان جشن عید میلا د النبی ﷺ حق غلامی سمجھ کر اس کا اہتما م کریں ۔مولانا صابر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم شایان شان طریقے سے منانے کا حکومتی اعلان خوش آئند ہے ۔پوری قوم ایمانی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام سے عید میلاد النبی منائے ۔