ن لیگ کے منصوبوں پر ڈاکہ نہیں چلے گا ،باز آ جائیں ہمیں نور اکشتی پر مجبور نہ کریں ۔سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان

ن لیگ کے منصوبوں پر ڈاکہ نہیں چلے گا ،باز آ جائیں ہمیں نور اکشتی پر مجبور نہ کریں ۔سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ )حکمران جماعت کی جانب سے سرکاری اہلکاروں کیساتھ انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں ،ن لیگ کے منصوبوں پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے،جھوٹ نہیں سچ بولیں سرکاری ہسپتالوں کو ڈبل سورس بجلی کے فنڈز ن لیگ کے دور اقتدار میں ریلیز ہو ئے ،ان خیالا ت کا اظہار سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان نے میڈیا بیان میں کیا ۔انہو ں نے کہا کہ سوشل اور پرنٹ میڈیا پر میں دیکھ رہا ہوں کہ ق لیگ کی جانب سے واویلا کیا جا رہا ہے کہ سٹی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کو ڈبل سورس بجلی کے فنڈز ق لیگ نے دئیے ہیں لیکن میں انکو واضح کر تا ہو ں کہ مسلم لیگ ن کے دوراقتدار میں ان دونوں سرکاری ہسپتالوں کو ڈبل سورس بجلی مہیا کرنے کے فنڈز ریلیز کروائے گئے تھے اگر شہرت کا شوق ہے تو اپنے منصوبے لائیں اور عوام کو بتائیں۔شہریار اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے منصوبے کسی صورت کیش نہیں کروانے دیں گے چاہیے ہمیں اس کیلئے کچھ بھی کرنا پڑے ،جھوٹی خبریں پھیلا کر ق لیگ والے عوام کی آ نکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ،عوام تمام منصوبوں سے بخوابی واقف ہے کہ کس نے منظور کروائے ہےں ۔سابق رکن صوبا ئی اسمبلی کامزید کہنا تھا کہ منصوبے تو لا نہیں سکتے بس سرکاری اہلکاروں کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جسکی ہم بھرپور مذمت کر تے ہیں ،ہمارے منصوبوں میں مداخلت سے باز آ جائیں نہ تو دھم دما مست قلندر ہو گا ۔شہریار اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پا کستان میں ریکارڈ ترقیا تی کام مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں ہو ئے ہیں ہمارے قائدین نے پا کستانی قوم کو بیس بیس گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلوائی اور امن وامان کی فضاءبرقرار ہوئی ،گیس کی فراہمی ،مہنگائی سے چھٹکارا،ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی سمیت دیگر بنیادی محرومیوں کا بھرپور ازالہ کیا جس سے عام آ دمی کو بھرپور ریلیف ملا۔