خیبرپختونخوامیں ریکارڈ کرپشن ہوئی مگر نیب یا کسی ادارے نے کوئی کارروائی نہیں کی۔پیپلز پا رٹی رہنمانورین سیال

خیبرپختونخوامیں ریکارڈ کرپشن ہوئی مگر نیب یا کسی ادارے نے کوئی کارروائی نہیں کی۔پیپلز پا رٹی رہنمانورین سیال

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) پیپلز پارٹی رہنما نورین سیال نے کہا ہے کہ ملک میں دو قانون نہیں چلنے دیں گے۔ اگر محترمہ فریال تالپور کے خلاف جے آئی ٹی بن سکتی ہے تو پھر علیمہ خان نیازی کے خلاف جے آئی ٹی کیوں نہیں بن سکتی؟ ایک ملک میں تمام شہری برابر ہیں۔ علیمہ خان کے حوالے سے قانون کیوں بے بس ہے؟ انہو ںنے مزیدکہا کہ وزیراعظم یو ٹرن خان نے کہا تھا کہ این آر او نہیں کروں گا تو پھر اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کو این آر او کیسے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں قانون ہے تو علیمہ خان نیازی سے کیوں نہیں پوچھا جاتا کہ انہوں نے بیرون ملک پراپرٹی کیسے خریدی، پیسہ کہا ں سے آیا، کس بینک کے ذریعے بیرون ملک رقم بھیجی، ان کا ذریعہ آمدن کیا ہے اور آج تک انہوں نے کتنا ٹیکس ادا کیا ہے؟ نورین سیال نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوامیں ریکارڈ کرپشن ہوئی مگر نیب یا کسی ادارے نے کوئی کارروائی نہیں کی۔