ن لیگ نے دور اقتدار میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا ،موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے ۔رکن صوبا ئی اسمبلی مہوش سلطانہ

ن لیگ نے دور اقتدار میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا ،موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے ۔رکن صوبا ئی اسمبلی مہوش سلطانہ

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو ریلیف فراہم کیا اور آ ج موجودہ حکومت کی نا اہل پالیسیوں نے عوام کی کمر توڑ ڈالی ،لوگوں سے اب روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے ،جب ہی ن لیگ برسر اقتدار میں آ ئی توپاکستان کو مسائل سے نجات ملی جسکی مثال پچھلے پا نچ سالہ دور اقتدار میں دیکھ لیں ،ان خیالا ت کا اظہار رکن صوبا ئی اسمبلی مہوش سلطانہ نے کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کیخلاف انتقامی کاروائیاں کر کے مشن حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی لیکن وہ اپنے مشن میں کبھی بھی کامیاب نہیںہوں گے اور پا کستان میں ترقی کی راہیں ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں کھلی ہےں۔2013کے الیکشن میں عوام نے ہمیں کامیابی دلوائی اور میاں برادرن نے پانچ سال میں دن رات ایک کر کے پا کستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی پٹڑی پر چڑھایاجسکا کریڈٹ میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے ۔مہوش سلطانہ کا مزید کہنا تھا کہ جب مسلم لیگ ن دور اقتدار میں آ ئی اسوقت پا کستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بیس بیس گھنٹے ہو تی تھی ،مہنگائی نے ڈیرے ڈال رکھے تھے اور گیس آ نے کا نا م ہی نہیں لیتی ،امن وامان کی حالت بھی بدتر تھی ،میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی مثبت پا لیسیوں سے پا کستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنا دیا ،پا کستان میں آ ج امن وامان کی صورتحال عوام کے سامنے ہے اور عوام کومہنگائی سے نجات دلوا کر صحت کی سہولیات گھر کی دیلیز پر ہم نے پہنچائی ،مہوش سلطانہ کا مزید کہنا تھا کہ ضلع چکوال مسلم لیگ ن کامضبوط قلعہ قائم ہے اورمسلم لیگ ن کا جھنڈا ہمیشہ بلند رہے گا ۔