نکہ کہو ٹ پارک کے قریب آٹھویں عظیم الشان پرچم کشائی کی تقریب، اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔مولانا صابر نقشبند ی کا خطاب

نکہ کہو ٹ پارک کے قریب آٹھویں عظیم الشان پرچم کشائی کی تقریب، اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔مولانا صابر نقشبند ی کا خطاب

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) جشن عید میلاد النبیﷺکے سلسلہ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو چوک نکہ کہوٹ اور سائیں غلا م عبد القادر پارک کے قریب رآٹھویں عظیم الشان پرچم کشائی کی تقریب زیر سر پرستی مولانا صابر ایوب نقشبندی و زیراہتمام بزم کاروان عشق مصطفیﷺنکہ کہوٹ منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور نعت خوانوں نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے -تقریب سے علماءکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے جس مسلمان کو نبی کریمﷺ کی آمد کی خوشی نہیں ہے اس کو روز قیامت پاک نبی ﷺ کی شفاعت نصیب ہونا مشکل ہے کامل ایمان کے لیے ضروری ہے کہ نبی کریم ﷺ سے عشق کیا جائے اور سیرت نبویﷺ پرعمل کرکے آخرت میں کامیابی حاصل کی جائے -جس مسلمان کو نبی کریمﷺ سے عقیدت ہے اس سے اللہ تعالی کی ذات بھی پیار کرتی ہے کیونکہ دونوں جہان اللہ نے اپنے پیارے محبوب محمد مصطفےٰﷺکی ذات کے لیے تخلیق کیے ہیں -تقریب کے آخر میں مولانا صابر ایوب نے دعا کرائی اور خطیب جامع مسجد نکہ کہوٹ مولانا عبدالرزاق نے تمام معزز مہمانوں کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور بزم کاروان عشق مصطفی ٰﷺ پارٹی کے متحرک کارکنوںثاقب، نویداور عدیل نے ہمراہ پارٹی شرکاءمیں لنگر تقسیم کیا-