نکہ کہو ٹ موڑ ٹریفک حادثات کا مرکز بن گیا ،کئی افراد جان کی بازی ہار گئے ،متعلقہ حکام نوٹس لے۔

نکہ کہو ٹ موڑ ٹریفک حادثات کا مرکز بن گیا ،کئی افراد جان کی بازی ہار گئے ،متعلقہ حکام نوٹس لے۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) تلہ گنگ چکوال روڈسو زوکی موٹرز تلہ گنگ ،نکہ کہوٹ گرلز ہائی سکول ،بنیادی مرکز صحت نکہ کہوٹ، نکہ کہوٹ اڈا کے سامنے حادثات کی بھرمارکئی افراد جان کی بازی ہار گئے کئی زخمی ہوکر محتاجی کی زندگی بسر کررہے ہیںلیکن محکمہ ہائی وے لمبی تان کر سو گیا ہے-عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ ہائی وے کو کئی دفعہ تحریری درخواستیں دی ہیں لیکن محکمہ ہائی وے کے ملازمین ان کو ردی کی ٹوکری میں پھینک کر مسلسل کوتاہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں-عوامی و سماجی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اب یہاں پر ایک ہفتہ کے اندر کیٹ آئی نہ لگائے گے تو حادثہ کی صورت میں ایف آئی آر ایس ڈی او،ایکسیئن اور ایس ای ہائی وے کے خلاف درج کروائی جائے گئی-