چکوال مویشی منڈی سیکورٹی رسک بن گئی ،ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں ۔

چکوال مویشی منڈی سیکورٹی رسک بن گئی ،ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں ۔

چکوال( نما ئندہ بول تلہ گنگ)جنرل بس اسٹینڈ کے عقب میں قائم مویشی منڈی سیکورٹی رسک بن گئی۔ منڈی مویشیاں کے ارد گرد رہائشی مکانوں کی بہتات کی وجہ سے بدھ کے روز یہاں پر عام آدمی کا گھروں سے نکلنا بھی محال ہوگیا، مویشیوں کے گوبر سے ہر وقت فضا بھی آلودہ ہے اورمکھیوں، مچھروں اور دیگر گندگی کے ڈھیروں کے بہتات کی وجہ سے بیماریوں اور خصوصی طور پر ڈینگی وائرس کا خطرہ موجود ہے۔بدھ کے روز لگنے والی منڈی سے پورے علاقے کے رہائشی مکینوں کیلئے کرفیوں کا سماں پیدا ہوجاتا ہے۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر چکوال اور عوامی نمائندوں سے استدعا کی ہے کہ فوری طور پر منڈی مویشیاں کو رہائشی علاقوں سے باہر منتقل کیا جائے۔