پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،گاڑی مالکان نے کرایے بڑھا دئیے ،مسافرسراپا احتجاج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،گاڑی مالکان نے کرایے بڑھا دئیے ،مسافرسراپا احتجاج

تلہ گنگ( نما ئندہ بول تلہ گنگ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعدضلع بھر کے مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے جس وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں میں جھگڑے شروع ہوگئے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چند روپے اضافہ کیا گیا ہے مگر لوکل ٹرانسپورٹ کے مالکان نے کرایوں میں 10 سے 20روپے تک اضافہ کردیا ہے جس پر مسافر سراپا احتجاج ہیں۔ ان مسافروں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)عبدالستار عیسانی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں نوٹس لے کر فوراً حکومتی مشینری کو متحرک کریں اور ایسی ٹرانسپورٹ کے مالکان کا محاسبہ کریں۔