پنجاب ایجوکیشن فا ﺅنڈیشن کے اساتذہ تنخواہوں سے محروم ،ادائیگیاں کی جائیں ،اساتذہ کا صوبا ئی وزیر تعلیم سے مطالبہ ۔

پنجاب ایجوکیشن فا ﺅنڈیشن کے اساتذہ تنخواہوں سے محروم ،ادائیگیاں کی جائیں ،اساتذہ کا صوبا ئی وزیر تعلیم سے مطالبہ ۔

لاوہ(امتیاز لاوہ سے)پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن سے منسلک بارہ ہزار سکولز مالی بحران کا شکار، اکتیس لاکھ طلبہ کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا۔صوبائی وزیر تعلیم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن سے منسلک پنجاب بھر کے بارہ ہزار تعلیمی ادارے فاﺅنڈیشن کی جانب سے کئی ماہ کی عدم ادائیگیوں کی وجہ سے شدید مالی بحران کا شکار ہیںاور مذکورہ سکولوں میں تدریس کرنے والے اساتذہ کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے۔مذکورہ بارہ ہزار سکولوں میں تقریباً اکتیس لاکھ طلباءو طالبات زیر تعلیم ہیں مگر اساتذہ اور سکولز انتظامیہ کی شدید مالی دشواری کے باعث طلبہ کی تدریس و تعلیم متاثر ہورہی ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں اور پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن سکولز اساتذہ و طلبہ نے صوبائی وزیر تعلیم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن سے منسلک تعلیمی اداروں کی کئی ماہ سے رکی ہوئی ادائیگیوں کے متعلق نوٹس لے کر کاروائی کی جائے۔