مرکزی میلا د کمیٹی کی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل ،ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

مرکزی میلا د کمیٹی کی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل ،ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

تلہ گنگ( نما ئندہ بول تلہ گنگ) مرکزی میلاد کمیٹی تحصیل تلہ گنگ کے زیر نگرانی 12ربیع الاول کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور انہیں انتظامی امور لنگر کی تقسیم اور علمائے کرام وغیرہ سے ملاقات کے لیے ذمہ داریاں سونپی گئیں۔انتظامی معاملات اور سیکورٹی وغیرہ کے لیے جو کمیٹی تشکیل دی گئی اس میں صدر حاجی عبدالوحید ،حاجی ملک سعید احمد، حاجی محمد جمیل، محمد افضل اعوان،حاجی عطا محمد اور محمد اعجاز میروی شامل ہیں۔لنگر کمیٹی میں حاجی فضل کریم چشتی، فضل احمد،عمران منظور، مولوی منیر احمد ،ملک طارق مسعود ،شیخ محمد نواز اور عطا محمد شامل ہیں۔لنگر تقسیم کرنے کی ذمہ داری وقار بھائی،مجدد اور حافظ مسعودسر انجام دیں گے۔سٹیج ڈیوٹی عید گاہ ،حکیم محمد طاہر، ملک اشرف اقبال، فضل احمد اور تحصیل کچہری میں یہ ڈیوٹی خالد محمو،د استاد مقصود سر انجام دیں گے۔چینجی چوک پر ملک شیر افضل باٹا اور حکیم طاہر اور شیخ نواز ثناءخوان پارٹیوں کا استقبال کریں گے۔