سابق جسٹس چوہدری محمود اختر ایڈووکیٹ کا قاتل ڈرامائی انداز میںگرفتار ،پولیس کو خراج تحسین ۔

سابق جسٹس چوہدری محمود اختر ایڈووکیٹ کا قاتل ڈرامائی انداز میںگرفتار ،پولیس کو خراج تحسین ۔

چکوال( نما ئندہ بول تلہ گنگ) سابق جسٹس چوہدری محمود اختر ایڈووکیٹ کے قتل میں ملوث بڑے ملزم کو ڈرامائی انداز میں پنڈی بھٹیاں سے گرفتار کر لیا ۔ ملزم سہیل اکرم ایک دوسرے ملزم کے ہمراہ آٹھ روز قبل چوہدری محمود اختر کو قتل اور ان کی بھتیجی زخمی کر کے موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا تھا اور جاتلی پولیس ا سکی گرفتاری کیلئے کوشاں تھی۔ مخبر کی اطلاع پراس قتل کیلئے بنائی جانے والی جے آئی ٹی نے پنڈی بھٹیاں سے سہیل اکرم کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنی ٹانگ کاعلاج کرا کے لاہور سے واپس آرہا تھا۔ ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہونے سے قبل گر کر زخمی ہوگیا تھا۔