رکن پنجاب اسمبلی سردار آ فتاب اکبر کیخلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت بائیس نو مبر تک ملتوی ۔

رکن پنجاب اسمبلی سردار آ فتاب اکبر کیخلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت بائیس نو مبر تک ملتوی ۔

چکوال( نما ئندہ بول تلہ گنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے رکن پنجاب اسمبلی سردار آفتاب اکبر کے خلاف دائر کی جانے والی رٹ پٹیشن پرسماعت 22نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ رنر اپ امیدوار کرنل مشتاق اعوان نے سردار آفتاب اکبر کیخلاف رٹ پٹیشن دائر کی اور موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے سردار آفتاب اکبر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے اور وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے۔ سردار آفتاب اکبر کی طرف سے ان کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرایا جس پر فاضل عدالت نے مزید سماعت کیلئے22نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔