دندہ شاہ بلاول گندگی اور تعفن کے ڈھیر ،تحصیل انتظامیہ خاموش ۔

دندہ شاہ بلاول گندگی اور تعفن کے ڈھیر ،تحصیل انتظامیہ خاموش ۔

تلہ گنگ(نما ئندہ بول تلہ گنگ) دندہ شاہ بلاول شہر کے اطراف گندگی اور تعفن کے ڈھیر، گاڑیوں کی ٹکر سے ہلاک ہونیوالے گدھے اور کتے شہر کی ” زینت” ہر طرف بدبو ہی بدبو،لوگ منہ ناک لپیٹنے پر مجبور۔تفصیلات کے مطابق مہران پٹرولیم دندہ شاہ بلاول تا فوجی فاﺅنڈیشن ہسپتال تیز رفتار ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر ہلاک ہونیوالے گدھوں اور کتوں کی گندگی اور تعفن نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔اہل دندہ شاہ بلاول اور روڈ پر گزرنے والے مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔اہل علاقہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دندہ شاہ بلاول شہر کی گلیوں، نالیوںکی صفائی اور مین روڈ کے اطراف مردہ جانوروں کو تلف کرنا یقینی بنایا جائے تاکہ گندگی اور تعفن سے نجات ممکن ہو سکے۔