میونسپل کمیٹی تلہ گنگ گندگی سے نجات دلوانے میں ناکام، فکس اٹ ٹیم نے صفا ئی مہم کا آ غاز کر دیا ۔

میونسپل کمیٹی تلہ گنگ گندگی سے نجات دلوانے میں ناکام، فکس اٹ ٹیم نے صفا ئی مہم کا آ غاز کر دیا ۔

تلہ گنگ(نما ئندہ بول تلہ گنگ) تلہ گنگ فکس اٹ ٹیم کے نوجوانوں نے بلال علی اعوان کی قیادت میں سیدنا ابو بکر صدیق چوک اور مدنی چوک سے صفائی کا آغاز کیا۔اس صفائی میں نوید ملک،میسم علی،زیدی آفریدی،ہارون رمضان ،شعیب رحمن،مظہر اقبال،مجتبیٰ حسن،حسن علی اعوان،دلاور عباس،عزیز نور، شاہد عباس،اسامہ ہارون،محمد علی ،صبی امتیاز اور دیگر نوجوان موجود تھے۔اپنی مدد آپ کے تحت بھرپور حصہ لیکر اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیا۔نیز قبل ازیں انہوں نے شہر بھر میں مختلف مقامات پر پاک کاغذات کے لیے باکس لگائے تاکہ کسی پاک نام کی بے حرمتی نہ ہو۔الکرم روڈ احسان بیکر کے پاس گزشتہ کئی ماہ سے ایک گڑھا تھا جو کسی بھی سنگین حادثہ کا سبب بن سکتا تھا جسکو فکس اٹ کے ٹیم نے نہایت مہارت کے ساتھ پہلے گڑھے کی صفائی کی اور پھر اس کی فلنگ کر دی۔ اس قابل فخر کارکردگی پر ان نوجوانوں کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آفتاب حیات،ارشد کو ٹگلہ ،سینئر صحافی محمد افضل اعوان اور اہلیان تلہ گنگ نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اور دیگر نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ بھی ان کی تقلید کر کے اپنے شہر کو صاف ستھرا بنائیں۔ صفائی نصف ایمان ہے۔ ان نوجوانوں نے میونسپل کمیٹی کو بھی اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کر کے پیغام دیا ہے۔ کہ کسی بھی کام کو کرنے میں نیت جذبہ اور کوشش شامل ہو۔تو کوئی چیز ناممکن نہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول کرے۔فکس اٹ کے چیف بلال علی اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو صرف شروعات ہیں انشاءاللہ وہ تلہ گنگ شہرکو سرسبز و شاداب کریں گے اور صفائی مہم جاری رہے گی۔ یاد رہے 06ستمبر2018کو تلہ گنگ سوشل میڈیا ٹیم نے اپنے لائیو پروگرام میں یاد گار نور خان جہاز پارک اور بعد ازاں مدنی چوک راولپنڈی روڈ پر موجود گندگی کو ڑا کرکٹ کی نشاندہی کی تھی۔میونسپل کمیٹی تو حرکت میں دیر سے آئی لیکن بلال علی اعوان کی فکس اٹ ٹیم کے نوجوانوں نے لبیک کہتے ہوئے ایک اچھے شہری ہونے کی مثال قائم کی ہے یہ نوجوان خراج تحسین کے صحیح معنوں میں مستحق ہیں۔