موٹروے پولیس کی جانب سے سیمینار کا انعقاد ،ڈی ایس پی عبد الغنی مہمان خصوصی تھے ۔

موٹروے پولیس کی جانب سے سیمینار کا انعقاد ،ڈی ایس پی عبد الغنی مہمان خصوصی تھے ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) موٹروے پولیس کی جانب سے تلہ گنگ سمینار کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی ڈی ایس پی عبد الغنی تھے انکے علاوہ پروفیسر ملک ساجد ،ارشد کو ٹگلہ ، انسپکٹر عمران شاہ ایجوکیشن یونٹ ،حاجی کوثر واپڈا ،حاجی عمر حبیب ،محمد علی اکوال سمیت دیگر علاقے کے معزز شخصیات اور مو ٹر وے پولیس کے افسران نے شر کت کی ۔اسموقع پر چیف گیسٹ ڈی ایس پی عبد الغنی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ڈرائیو نگ کے دوران اشاروں اور سپیڈ کا خاص خیال رکھا جا ئے اور جب بھی گاڑی ڈرائیو کیلئے نکالے تو تمام ٹریفک قوانین پر عمل کریں تا کہ آ پ کی زند گی محفوظ رہے ۔ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثات زیادہ تر ڈرائیونگ کی کوتاہی کی وجہ سے پیش آ تے ہیں جسمیں غلطی ڈرائیور کی ہو تی ہے اگر ہم اپنی غلطیوں کو سدھارنے میں کامیاب ہو گے تو یقینی طور پر ٹریفک حادثات میں کمی آ ئی گی ۔انہو ں نے مزید کہا کہ گاڑی ڈرائیوکرنے سے قبل تمام ٹریفک قوانین کو مد نظر رکھیں، سیٹ بیلٹ ،اور سپیڈ،مو با ئل کا استعمال نہ کریں اور بے جا اور ٹیک کرنے سے گریز کریں،ڈی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ آ پ کی ذرا سی لاپرواہی زندگی کا خاتمہ کر سکتی ہے ،موٹر وے پو لیس آ پکی خدمت کیلئے چوبیس گھنٹے اپنی توانائیاں صرف کر رہی ہے اور آ پ پولیس کیساتھ تعاون کریں ۔انکے علاوہ دیگر مقر رین نے بھی ٹریفک قوانین کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اور امید کی کہ آ ئندہ آ پ سب لوگ خود بھی اور اپنے ساتھیوں کو بھی ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی بھرپور تلقین کریں گے تا کہ ہم انسانی قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے میں کامیاب ہو سکے ۔