کلر کہار ٹریفک حادثہ ،بیس افراد زخمی ایک خاتون جانبحق ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

کلر کہار ٹریفک حادثہ ،بیس افراد زخمی ایک خاتون جانبحق ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) کلر کہار سالٹ رینج میں مسافر بس الٹ گئی ،بیس افراد زخمی اور ایک خاتون جا نبحق ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔بروز منگل کو مردان سے ملتان جانے والی مسافر بس کلر کہار سالٹ رینج کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئی اور بیس افراد شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو ٹراما سنٹر کلرکہار اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکو طبی امداد دی گئی ۔جاں بحق خاتون کی شنا خت غلام صفیہ کے نام سے کی گئی اور کلر کہار کی رہائشی بتائی جا رہی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ مسافر بس کی بریک فیل ہو نے کی وجہ سے پیش آ یا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سالٹ رینج میں اسطرح کے خونی حادثات ہو چکے ہیں جنکی روک تھام کیلئے موٹر وے حکام کو مزید اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔