شہری مہنگے داموں اور ناقص اشیاءخریدنے پر مجبور ،ڈپٹی کمشنر چکوال نو ٹس لیں

شہری مہنگے داموں اور ناقص اشیاءخریدنے پر مجبور ،ڈپٹی کمشنر چکوال نو ٹس لیں

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ)تلہ گنگ میں مہنگائی کا طوفان ،انتظامیہ کی منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کو کھلی چھٹی ،شہری مہنگے داموں اور ناقص اشیاءخریدنے پر مجبور ،ڈپٹی کمشنر چکوال نو ٹس لیں۔نئی حکومت قائم ہو تے ہی عام آ دمی کو مہنگائی کی چکی میں دھکیل دیا گیا اور اشیاءکی قیمتیں پہلے سے بڑھا دی گئیں۔انتظامیہ افسران نے بھی عام مارکیٹ سے نظریں پھیر کر منافع خور مافیا کی پشت پناہی کر رکھی ہے جسکی سزا عام آ دمی منہ مانگے ریٹس پر اشیاءخرید کر بھگت رہا ہے ۔علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ عام مارکیٹ میں سرکاری ریٹس کے مطابق عام آ دمی کو اشیاءنہیں دی جا رہی اور من مانے ریٹس وصول کر کے اشیاءتھمائی جا رہی ہیں ۔شہریوں نے مزید بتایا ہے کہ اشیاءکی ناقص کوالٹی اور منہ مانگے ریٹس نے ہمیں مہنگائی کی چکی میں دھکیل رکھا ہے اور ضلعی وتحصیل انتظامیہ نے خاموشی کا روزہ رکھا کر منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کی بھرپور سپورٹ کر رہی ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر چکوال سے اپیل کی ہے کہ ضلعی وتحصیل انتظامیہ کو متحرک کیا جا ئے اور ہمیں ملاوٹ سے پاک اور کنٹرول ریٹس پر اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔