مہنگائی کا جن بے قابو ،منافع خوروں اور ملاﺅٹ مافیا کو انتظامیہ کی کھلی چھٹی ،شہری سراپا احتجاج ۔

مہنگائی کا جن بے قابو ،منافع خوروں اور ملاﺅٹ مافیا کو انتظامیہ کی کھلی چھٹی ،شہری سراپا احتجاج ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ )تلہ گنگ مہنگائی کا جن بے قابو ،انتظامیہ کی منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کو کھلی چھٹی ،شہری مہنگے داموں اور ناقص اشیاءخریدنے پر مجبور ،ڈپٹی کمشنر چکوال نو ٹس لیں۔نئی حکومت قائم ہو تے ہی عام آ دمی کو مہنگائی کی چکی میں دھکیل دیا گیا اور اشیاءکی قیمتیں پہلے سے بڑھا دی گئیں۔انتظامیہ افسران نے بھی عام مارکیٹ سے نظریں پھیر کر منافع خور مافیا کی پشت پناہی کر رکھی ہے جسکی سزا عام آ دمی منہ مانگے ریٹس پر اشیاءخرید کر بھگت رہا ہے ۔علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ عام مارکیٹ میں سرکاری ریٹس کےمطابق عام آ دمی کو اشیاءنہیں دی جا رہی اور من مانے ریٹس وصول کر کے اشیاءتھمائی جا رہی ہیں ۔شہریوں نے مزید بتایا ہے کہ اشیاءکی ناقص کوالٹی اور منہ مانگے ریٹس نے ہمیں مہنگائی کی چکی میں دھکیل رکھا ہے اور ضلعی وتحصیل انتظامیہ نے خاموشی کا روزہ رکھا کر منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کی بھرپور سپورٹ کر رہی ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر چکوال سے اپیل کی ہے کہ ضلعی وتحصیل انتظامیہ کو متحرک کیا جا ئے اور ہمیں ملاوٹ سے پاک اور کنٹرول ریٹس پر اشیاءکی فراہمی کو یقین بنائیں ۔