تاجدار ختم نبوت کانفرنس عصر سے عشاءتک منعقد ہو گی ،پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کی خصوصی شرکت کریں گے ۔

تاجدار ختم نبوت کانفرنس عصر سے عشاءتک منعقد ہو گی ،پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کی خصوصی شرکت کریں گے ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) سالانہ تاجدار ختم نبوت کا نفرنس کی تیاریاں مکمل ،سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ،پنڈال کیلئے جگہ مختص اور صفا ئی کا کام بھی مکمل۔آ ج بروز سوموار کو منعقد ہو نے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں اور کانفرنس میں بیرونی اور اندرونی ممالک سے آ نے والے مہمانوں کے استقبال کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دےدی گئی ہے ۔کانفرنس کے روح رواں مولانا صابر ایوب نقشبند ی نے بتایا ہے کہ کانفرنس کی تیاریوں میں ہر فرد نے بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا ہے اور جسکی جو بھی ڈیوٹی لگائی جوش وجذبے کیساتھ کی ۔صابر ایوب نقشبندی نے مزید بتایا ہے کہ آ ج جامعہ صدیقیہ تجوید القر آ ن میں نو حافظ قر آ ن کی دستار بندی پیر سید باقر علی شاہ کریں گے اور عصر سے عشاءتک ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جائےگا جسمیں تین بیرونی ممالک سے علماءکرام شریک ہو ںگے اور پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کا خصوصی خطاب ہو گا انکے علاوہ ملک بھر سے دیگر علماءکرام بھی شرکت کریں گے ۔