محلہ اعوان آ باد کیلئے حکمران تو کچھ کر نہیں سکے نوجوان شکیل عاشر علوی نے کر دکھایا ،اہل علاقہ کا خراج تحسین ۔

محلہ اعوان آ باد کیلئے حکمران تو کچھ کر نہیں سکے نوجوان شکیل عاشر علوی نے کر دکھایا ،اہل علاقہ کا خراج تحسین ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) محلہ اعوان آ باد کیلئے حکمران جماعت تو کچھ نہ کر سکی، نوجوان شکیل عاشرعلوی کی کاوش کام کر گئی ،اپنی مد د آ پ کے تحت نالیوں کی مرمت اور گلیوں کی صفا ئی میں نوجوانوں اور بزرگوں نے بھرپور حصہ لیکر اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیدیا ،اہل محلہ کا خراج تحسین ۔محلہ اعوان آ باد کی مین اور ملحقہ گلیوں میں گندگی کے ڈھیروں نے علاقہ مکینوں کا جینا محال کر رکھا تھا اور نالیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں ،گزشتہ دنوں محلہ اعوان آ باد کے رہائشی نوجوان شکیل عاشر علوی نے سوشل میڈیا پرآ واز بلند کی جس پر میونسپل کمیٹی انتظامیہ کو بھی بار بار آ گاہ کیا گیا لیکن کسی نے کوئی توجہ نہیں دی حالانکہ یہاں سے حکمران جماعت نے عام انتخابات اور ضمنی الیکشن میں عوام سے وعدے کیے تھے کہ ہم یہاں کے مکینوں کے مسائل اولین ترجیحات پر حل کریں گے ۔گزشتہ روز نوجوان شکیل عاشر علوی نے محلے کے نوجوانوں اور بزرگوں کے تعاون سے محلہ اعوان آ باد کی مین اور ملحقہ گلیوں اور نالیاں کی مرمت کروا کر علاقہ مکینوں کو ناقص سیوریج سسٹم سے نجات دلوا ئی اور گند گی نے بھی علاقہ مکینوں کا جینا محال کر رکھا تھا اور گلیوں ونالیوں کی صفا ئی بھی کی گئی ۔اپنی مد د آ پ مہم میں محلے کے نوجوانوں اور بزرگوں نے بھرپور حصہ لیا اور علاقہ مکینوں کو مشکلات سے نجات دلوانے میں اپنی توانا ئیاں صرف کیں۔اہل محلہ نے صفا ئی مہم میں شر کت کرنے والے بزرگوں اور نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔