دو مختلف حادثات میں دو نوجوان چل بسے ،لواحقین غم سے نڈھال ۔

دو مختلف حادثات میں دو نوجوان چل بسے ،لواحقین غم سے نڈھال ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) پلمبر دوسری منزل سے گر کر اور موٹر سائیکل سوار ٹریفک تصاد م میں جان کی بازی ہار گیا ،لواحقین غم سے نڈھال ۔تفصیلا ت کے مطابق تلہ گنگ نیو سبزی منڈی کی دوسری منزل پر عبد الغنی ولد محمد خالد ساکن تلہ گنگ بطور پلمبر کا کام کر رہا تھا اچانک دوسری منزل سے گر گیا جسکو فل الفور ہسپتال لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جان کی بازی ہار گیا ۔دوسرا حادثے میں محمد عرفان موٹر سائیکل تصادم میں شدید زخمی ہو گئے جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زند گی کی بازی ہار گئے ۔جاں بحق نوجوانوں کو اپنے اپنے آ با ئی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔