تلہ گنگ گندگی کا ڈپو بن گیا ،ڈینگی شہریوں کو آ ڑے ہاتھوں لینے لگا شہری پریشان ،انتظامیہ خاموش ۔

تلہ گنگ گندگی کا ڈپو بن گیا ،ڈینگی شہریوں کو آ ڑے ہاتھوں لینے لگا شہری پریشان ،انتظامیہ خاموش ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) تلہ گنگ سٹی وگردو نواح محلوں میں گندگی کے ڈھیر ،ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا کئی مریضوں کی تصدیق ،میونسپل کمیٹی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ،شہریوں کی حال دہائی ۔ تلہ گنگ غرب وشرق ،محلہ اعوان ،محلہ محمد آ باد ،فاروق آ باد سمیت دیگر اضافی آ بادیوں میں گندگی کی وجہ سے آ ئے روز بیماریاں گھروں میں دستک دینے لگی ہیں اور کئی افراد تو ڈینگی جیسے موذی مرض میں بھی مبتلا ہو چکے ہیں اور میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ صفا ئی کو یقینی بنانے میں ناکام ہو گئی ہے ۔گند گی کے ڈھیر علاقہ مکینوں کے درد سر بن گئے ہیں اورمین شاہراہ بھی کوڑا کرکٹ سے بھری پڑی دیکھائی دیتی ہے۔ مختلف محلوں میں ڈینگی کے مریضوں کی بھی تصدیق ہو چکی ہے ۔شہریوں نے بتایا ہے کہ میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کی کمان عرصہ دراز سے مسلم لیگ ق کے پاس ہے لیکن حکمران جماعت عوامی مسائل پر توجہ کم اور زبانی جمع تفریق میں دیکھا ئی دے رہی ہے ،صفا ئی پر تو جہ نہ دینا اس بات کی دلیل ہے کہ شہریوں کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے اور کئی محلوں میں تو لوگ اپنی مدد آ پ کے تحت صفا ئی کروا رہے ہیں۔ ۔علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ تو افسر شاہ نکلی لیکن مقامی کھڑپیچوں نے بھی بے حسی کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر چکوال سے اپیل کی ہے کہ تلہ گنگ شہر کو گندگی سے نجات دلوائی جا ئے تا کہ ڈینگی جیسی موذی مرض سے ہمیں نجات مل سکے ۔