مسلم لیگ ن منظم جماعت ، تمام فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں، ملک فیروزدودیال

مسلم لیگ ن منظم جماعت ، تمام فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں، ملک فیروزدودیال

تلہ گنگ (نمائندہ بول تلہ گنگ) سردار منصور حیات ٹمن کو مسلم لیگ ن میں آنے کے لیے اعلی قیادت سے بات چیت کرنی ہو گئی ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال کے ترجمان ملک فیروز خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے بتایا کو چند اخبارات نے ملک سلیم اقبال کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے جو کہ صحافتی اقدار کے خلاف ہے ۔سردار منصور حیات مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے دو مرتبہ ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں اور قیادت ان کواچھی طرح جانتی ہے جو فیصلہ قیادت کرے گی وہ فیصلہ ضلع چکوال کی تنظیمیں او ر لوکل سیاسی قیادت من و عن قبول کرے گی۔مسلم لیگ ن ایک منظم جماعت ہے جس میں تمام فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں اور پارٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتاہے۔