میاں نواز شریف کے سپاہی اوچھکے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرنے والے ،ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔شہریار اعوان

میاں نواز شریف کے سپاہی اوچھکے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرنے والے ،ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔شہریار اعوان

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) سابق صوبا ئی وزیر ملک سلیم اقبال اور سابق رکن صوبا ئی اسمبلی شہریار اعوان نے وضاحتی بیان میں بتایا ہے کہ کچھ دنوں سے ہمارے ناموں سے منسلک کر کے مختلف خبریں لگائی جا رہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے نہ ہم نے کوئی بیان دئیے ہےں جو تحریر کیے جا رہے ہیں ۔مشتر کہ بیان میں انکا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ضلع چکوال میں کسی رہنما کی شمولیت کے حوالے سے ہمارے ساتھ تاحال کوئی مشاورت نہیں کی اور پہلے بھی قیادت کے ہر فیصلے کو تسلیم کیا ہے اور آ ئندہ بھی جو فیصلہ قیادت کر ے گی انکو من وعن تسلیم کیا جا ئے گا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں ثابت ہوگیا ہے کہ مسلم لیگی ووٹرز اپنی جگہ قائم ودائم ہے اور مخالفین کا ہر محاذپر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔مخالفین عوامی مسائل تو حل کرنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں بس مسلم لیگیوں پر جھوٹی ایف آ ئی درج کروا کر ڈرا دھمکا رہے ہےں جسکی ہم پر زورمذمت کر تے ہیں ،میاں نواز شریف کے سپاہی اپنی جگہ قائم ہے کوئی بھی نہیں ڈرا سکتا اور لیگی ووٹرز مقابلہ کر نا جانتے ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے مخالفین جو مرضی کر لیں انکو ہر جگہ سے بھرپور جواب ملے گا ۔