چوہدری سالک حسین کی تاریخی یقینی ہے ،تحریک لبیک امیدوار کی ضمانتیں ضبط کریں گے ۔سید مبارک شاہ ہمدانی سگھر

چوہدری سالک حسین کی تاریخی یقینی ہے ،تحریک لبیک امیدوار کی ضمانتیں ضبط کریں گے ۔سید مبارک شاہ ہمدانی سگھر

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) تحریک لبیک کے امیدوار میجر (ر) یعقوب سیفی جو ختم نبوت کے دھرنے پر پولیس کے ڈر سے بھاگ گئے تھے انہو ں نے حلقے کا تحفظ خاک کرنا ہے ،سات کروڑ کی آ فریں بتانے والوں کی اوقات سات سوکی بھی نہیں ہے ،14اکتوبر کو ضمانتیں ضبط کریں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار سیاسی وسماجی نوجوان سید مبارک شاہ ہمدانی نے ایک بیان میں کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ تحریک لبیک کے امیدوار کارنر میٹنگز ،جلسے اور سیاسی بیٹھکوں پر لوگوں کو بتایا رہے ہیں کہ حافظ عماریاسر نے انکو الیکشن میں دستبرداری کے بدلے سات کروڑ کی پیشکش کی ہے میں انکو واضح کر تا ہوں کہ انکی اوقات سات سو کی بھی نہیں ہے ،ق لیگ کی جانب سے تحریک لبیک کے امیدوار سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا بس ٹوپی ڈرامہ کھیلا جا رہا ہے ۔سید مبارک شاہ ہمدانی نے مزید کہا کہ شیل چوک پر ختم نبوت کے دھرنے پر میجر (ر) یعقوب سیفی پولیس کے ڈر سے بھاگ گئے تھے انہو ں نے این اے 65کی عوام کی خاک خدمت کرنی ہے ،14اکتوبر کو ق لیگ کے چوہدری سالک حسین کی تاریخی کامیابی یقینی ہے اور انشا اللہ ہمارا ٹارگٹ ہے کہ تحریک لبیک کے امیدوار کی ضمابتیں ضبط کریں ۔