فلک شیر اعوان نے ن لیگ کو جوانی دی ن لیگ کی اعلی قیادت نے فلک شیر اعوان کو کیا دیا ۔فاروق اعوان لاوہ کا اعلی قیادت سے سوال

فلک شیر اعوان نے ن لیگ کو جوانی دی ن لیگ کی اعلی قیادت نے فلک شیر اعوان کو کیا دیا ۔فاروق اعوان لاوہ کا اعلی قیادت سے سوال

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) سیاسی وسماجی نوجوان ملک فاروق اعوان لاوہ نے ایک بیان میں کہا کہ خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان نے مسلم لیگ ن سے علیحد گی اختیار کر کے درست فیصلہ کیا ہے ہم انکے فیصلہ کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔مسلم لیگ ن کی مقبولیت کیلئے فلک شیر اعوان نے اپنا تن من دھن لگایا لیکن ن لیگ کی اعلی قیادت کی جانب سے خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان کو کیا ملا ،ن لیگ آ ج ضلع چکوال میں ایک مخلص اور ایماندار لیڈر شپ سے محروم ہو گئی ہے ۔فاروق اعوان نے مزید کہا کہ خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان ایک ہمدرد ،شریف النفس اور ایماندار شخصیت کے مالک ہیں ہمیشہ انہو ں نے غریب پرور کی مدد کی کبھی بھی سائل کو خالی ہاتھ واپس نہیں لوٹنے دیا ،ہم فلک شیر اعوان کے ن لیگ سے علیحد گی کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں اور ن لیگ کی اعلی قیادت کو واضح کرتے ہیں کہ اگر مخلص لیڈروں کو پارٹی کی طرف سے اسی طر ح صلہ دیا جاتا رہا تو مزید بھی مخلص اور پارٹی کی خاطر جان دینے والوں سے محروم ہو جائیں گے۔