سردار غلام عباس کے ساتھیوں نے ہمیشہ ہر الیکشن میں لوہا منوایا ،دوستوں کے مشکور ہیں ۔ملک ممتاز حیدر تھوہا

سردار غلام عباس کے ساتھیوں نے ہمیشہ ہر الیکشن میں لوہا منوایا ،دوستوں کے مشکور ہیں ۔ملک ممتاز حیدر تھوہا

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) ضمنی الیکشن میں چوہدری سالک حسین کی تاریخی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا ،سردار غلام عباس گروپ کی محنتیں ہمیشہ منفرد رہیں اور ساتھیوں نے ہر الیکشن میں اپنا لوہا منوایا، سردار گروپ ضلع چکوال میں اپنی پہچان آ پ ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار سردار غلام عباس گروپ کے روح رواں ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھوہا نے ایک بیان میں کیا ۔انہو ں نے کہا کہ تھوہا سمیت این اے 65میں تمام ساتھیوں نے ہر الیکشن میں بڑھ چڑھ کا حصہ ڈالا جسکے ہم ہمیشہ مشکور رہیں گے ۔عام انتخابات ہوں یا ضمنی ہر الیکشن میں سردار غلام عباس کے ساتھیوں نے دل جوئی کیساتھ مقابلہ کیا اور مخالف گروپ کو واضح پیغام دیا کہ ہم مقابلہ کرنا جانتے ہیں اور دوستوں کی محنتوں کی بدولت کامیابی سے سر خرو ہو ئے ہیں ۔ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھوہا نے مزید کہا کہ این اے 65کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آ ئی اور ق لیگ کے مشتر کہ امیدوار چوہدری سالک حسین کی تاریخی کامیابی یقینی ہو گی اور ہماری کامیابی اسی کی دلیل ہے کہ ہمارا قافلہ دن بدن بڑھ رہا ہے اور سردار گروپ میں شمولیت کرنے والوں کو ہم خوش آ مدید کہتے ہیں اور انکے عزت نفس کا بھرپور دفاع کریں گے ۔