میں مشکور ہوں سابق ناظم قاضی غلام یسین اور وائس چیئر مین ملک اسلم ڈھرنال کا جنہو ں نے سردار ممتاز خان ٹمن کی درخواست پر ق لیگ کے امیدوار چوہدری سالک حسین کی حمایت کا اعلان کیا۔ملک امیر محمد خان ٹمن

میں مشکور ہوں سابق ناظم قاضی غلام یسین اور وائس چیئر مین ملک اسلم ڈھرنال کا جنہو ں نے سردار ممتاز خان ٹمن کی درخواست پر ق لیگ کے امیدوار چوہدری سالک حسین کی حمایت کا اعلان کیا۔ملک امیر محمد خان ٹمن

تلہ گنگ(نما ئندہ بول تلہ گنگ)ن لیگ کے سابق ناظم قاضی غلام یسین اور وائس چیئر مین ملک اسلم ڈھرنال نے منعقد تقریب میں ق لیگ کے امیدوار چوہدری سالک حسین کی حمایت کا اعلان کر دیا ،تقریب میں امیدوار برائے این اے پینسٹھ چوہدری سالک حسین، سابق ایم این اے سردار ممتاز ٹمن ، چیئرمین یوسی ڈھرنال ملک یارن خان ، ملک امیرمحمد خان ٹمن، حاجی طلحہ زبیر،محمد الیاس سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔وائس چیئر مین ملک اسلم گٹال کی جانب سے منعقد تقریب سے سابق ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن نے خطاب کے دوران کہا کہ ہمیشہ اہلیان گٹال نے میری درخواست مسترد نہیں کی اور ہر گھڑی میں بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا جسکا میں ہمیشہ مشکور رہوں گا ۔ملک امیر خان ٹمن نے کہا کہ میں مشکور ہوں سابق ناظم قاضی غلام یسین اور وائس چیئر مین ملک اسلم ڈھرنال کا جنہو ں نے سردار ممتاز خان ٹمن کی درخواست پر ق لیگ کے امیدوار چوہدری سالک حسین کی حمایت کا اعلان کیا اور انشا اللہ ہم اپنے ساتھیوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے ۔امیدوار چوہدری سالک حسین نے خیالات کے دوران کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں ووٹ لیکر غائب ہو جاﺅں گا میں انکو واضح کرتا ہوں کہ این اے 65کی عوام نے جتنی عزت مجھے دی ہے میں انشا اللہ اسکی ضرور لاج رکھوں گا ،این اے 65کی جتنی ہی محرومیاں ہیں انکا ازالہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا ،امیدوار چوہدری سالک حسین نے حمایت کرنے والی نمایاں شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور ہر ممکن تعاون کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔