شہریار اعوان نے قلیل عرصہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر محرومیوں کا صحیح معنوں میں ازالہ کیا ۔وائس چیئر مین جاوید اقبال لاوہ

شہریار اعوان نے قلیل عرصہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر محرومیوں کا صحیح معنوں میں ازالہ کیا ۔وائس چیئر مین جاوید اقبال لاوہ

تلہ گنگ(امتیاز لاوہ سے) این اے پینسٹھ کے ضمنی الیکشن کا بھرپور بائیکاٹ کریں گے،شہریار اعوان کے ہر حکم کو من وعن تسلیم کیا جا ئے گا۔ ممبر میونسپل کمیٹی لاوہ ملک عادل خان ایڈوکیٹ نے ایک بیان میں کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہم اپنے مقامی قائدین سا بق رکن صوبا ئی اسمبلی شہریار اعوان اور ضلع چیئر مین ملک طارق اسلم ڈھلی کے حکم کے مطابق ضمنی الیکشن این اے پینسٹھ میں کوئی حصہ نہیں لے رہے ہیں اور الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔ ملک عادل ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے مرکزی قائدین کو انتقامی سیاست کا بے جا نشانہ بنایا جارہا ہے جوکی جتنی مذمت کی جا ئے اتنی کم ہے،موجودہ حکومت فلاپ ہو چکی ہے اور غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں دھکیلا جا رہا ہے اور ہم عوام کی آ واز ہر فورم پر بلند کرتے رہیں گے ۔