چودھری سالک حسین کی تاریخی کامیابی یقینی بنائیں گے ،ملک امیر خان ٹمن

چودھری سالک حسین کی تاریخی کامیابی یقینی بنائیں گے ،ملک امیر خان ٹمن

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) ملک امیر خان ٹمن کے طوفانی دورے ،چودھری سالک حسین کی تاریخی کامیابی یقینی بنائیں گے ،امیر خان ٹمن کا کارنر میٹنگز سے خطابات ۔مسلم لیگ ن کے چیئر مینوں اور کونسلروں کا چودھری سالک حسین کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز یو نین کونسل بڈھیال میں ملک امیر خان ٹمن نے طوفانی دورہ کیا جس میں ن لیگ کے ٹکٹ سے منتخب ہونے والے کونسلر ملک محبوب مرکھال اور کو نسلر ممتاز حسین آ ف مصریال نے ق لیگ کے امیدوار چودھری سالک حسین کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ضمنی الیکشن میں اپنے حلقے سے تاریخی کامیابی دلوانے کی یقین دہانی کرائی، جس پر ملک امیر خان ٹمن نے تمام کونسلرز کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ کامیابی کے بعد چودھری سالک حسین آ پ کے علاقے کے بنیادی مسائل حل کریں گے۔